منگلورو،26؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) مشتبہ مریضوں کے بارے میں تمام معلومات کی وصولی کے لئے منگلورو کے دپٹی کمشنر کے دفتر میں مکمل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔یہ کنٹرول روم کے آئی اے ڈی بی اسپیشل لینڈاکویزیشن آفیسر کے تحٹ کام کرے گا۔
بیرونی ممالک سے منگلورو ائیر پورٹ اور دیگر اضلاع کے ائیر پورٹس سے آئے افراد کی تفصیلات ، ان افراد کی جانب سے دوسرے افراد سے ملاقات کی تفصیلات کو کنٹول روم میں جمع کیا جائے گا۔
منگلورو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اترنے والے مشتبہ مریضوں کی تفصیلات، معاون مسافر جنہوں نے ان کے ساتھ سفر کیا، کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی۔ یہ کنڑول روم ایسے افراد سے مسلسل رابطہ میں رہے گا جن کو گھر میں الگ تھلگ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں مسافروں کی تفصیلات کو جن اضلاع سے ان کا تعلق ہے اس کی بنیاد پر زمرہ بندی کی جائے گی اور دیگر اضلاع کے ڈپیٹی کمشنرس کو مزید نگرانی کے لئے بھیجی جائیں گی۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔